Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 27, 2019 05:52 pm views : 253

Location : Different Places

Multan- Qandeel Baloch’s brother sentenced to life in prison for murder
  • Urdu

قندیل قتل کیس ، بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا ، مفتی عبدالقوی سمیت دیگر تمام ملزمان کو بری

قندیل بلوچ قتل کیس میں بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا جبکہ مفتی عبدالقوی سمیت دیگر تمام ملزمان کو بری کردیا گیا۔
گزشتہ روز قندیل بلوچ قتل کیس میں وکلاء اور پراسیکویشن نے دلائل مکمل کرلیے تھے جس کے بعد ملتان کی ماڈل کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور اسے آج سنانے کا اعلان کیا تھا۔
ماڈل کورٹ ملتان قندیل بلوچ قتل کیس کو 3 اگست کو منتقل کیا گیا تھا جہاں روزانہ کی بنیاد پر اس کیس کی سماعت ہوئی اور آج جج عمران شفیع نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ہے ۔
واضح رہے کہ اس کیس کا فیصلہ 3 سال  اور 2 ماہ  بعد سنایا گیا ہے، کیس کے مدعی قندیل کے والد اسلم ماہڑہ نے اپنے 3 بیٹوں وسیم ، عارف اور اسلم شاہین سمیت مفتی عبدالقوی ، حق نواز ، عبدالباسط اور ظفر کو اس کیس میں نامزد کیا تھا ۔
مرکزی ملزم وسیم نے قتل کے اگلے روز پولیس کو ازخود گرفتاری دے کر اقبال جرم بھی کیا اور عدالت کو ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ اس نے اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا جس پر اسے کوئی شرمندگی نہیں تاہم بعد میں وہ اپنے اعترافی بیان سے منحرف ہو گیا تھا۔
اس کیس کے دوسرے ملزم حق نواز، عبدالباسط اور ظفر نے بھی مختلف اوقات میں پولیس کو خود گرفتاریاں پیش کیں، تاہم مفتی عبدالقوی کو پولیس نے جھنگ جاتے ہوئے راستے سے گرفتار کیا۔
قندیل بلوچ کے والدین نے بھی اپنے تینوں بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست عدالت میں جمع کروائی جو عدالت نے مسترد کر دی تھی۔
اس کیس کا مزکری ملزم وسیم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھا جبکہ باقی ملزمان ضمانت پر رہا تھے ۔
قندیل بلوچ قتل میں قندیل کی والدہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی بیٹی کا قتل مفتی عبدالقوی کے ایماء پر ان کے بیٹوں نے 15 جولائی 2016ء کی شب ملتان کے علاقے مظفر آباد میں کیا تھا۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved