Sep 27, 2019 05:57 pm
views : 277
Location : National Stadium
Karachi- Pak vs Sri Lanka: First ODI cancelled due to heavy rains
کراچی،پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر تین بجے شروع ہونا تھا جب کہ ٹاس کا وقت ڈھائی بجے تھا تاہم تیز بارش کی وجہ سے ٹاس بھی نہ ہو سکا۔
تیز بارش کی وجہ سے نیشنل اسٹیڈیم تالاب کا منظر پیش کرنے لگا جب کہ کھلاڑی ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر بارش تھمنے کا انتظار کرتے رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹاس کے وقت کا تعین گراؤنڈ اسٹاف کی جانب سے گراؤنڈ، میچ آفیشل کے سپرد کئے جانے کے بعد کیا جائے گا۔
پی سی بی ترجمان نے بتایا کہ بارش رکنے کے بعد گراؤنڈ اسٹاف کی جانب سے انسپیکشن کے بعد میچ ریفری فیصلہ کریں گے کہ میچ ہو سکتا ہے۔
لیکن بارش رکنے کے باوجود گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا۔