اسلام آباد،جدوجہد میں اونچ نیچ آتی ہے،کشمیری ان شاءاللہ اپنی جنگ آزادی جیتیں گے،وزیر اعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جدوجہد میں اونچ نیچ آتی ہے،کشمیری ان شاءاللہ اپنی جنگ آزادی جیتیں گے۔
اسلام آباد ائرپورٹ پر پرتپاک استقبال کرنے والے کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ نریندر مودی کی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے,جو میرے ساتھ میرے ساتھ بیس سال سے سفر کرر ہے ہیں میں نے ایک چیز ان کو سمجھائی ہے کہ کوشش انسان کی ہوتی ہے اور کامیابی اللہ دیتا ہے ، ہم کامیاب ہوں گے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کو مایوس نہیں ہونا،انہیں برے وقت میں گھبرانا نہیں ہے کیونکہ کشمیر ی آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ دعائیں کرنے پر پوری قوم خصوصاً بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔