Sep 29, 2019 09:00 pm
views : 291
Location : Governor House
Karachi- Children festival at Governor House
کراچی،گورنر ہاؤس میں بچوں کا دو روزہ چلڈرن کریٹیوفیسٹول اختتام پذیر
گورنر ہاؤس کراچی میں بچوں کا دو روزہ چلڈرن کریٹیوفیسٹول اختتام پذیر ہوگیا ہے،جس میں شہر بھر کے اسکولوں کے طالبعلموں نے شرکت کی،فیسٹیول کا مقصد شہر کو صاف ستھرا رکھنا، کوڑا کرکٹ کی صفائی، شہر کو ہرا بھرا کرنا اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی دی گئی ہے,طلبا کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے مختلف قسم کی اسٹال لگائے گئے،اس موقع پر طلبا کی جانب سے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوںمیں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا گیا۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کےتقریبات کے ذریعے بچوں کو مزید سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
حمرہ عالم کا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو اس طرح کے پروگرامز کی بہت ذیادہ ضرورت ہے۔
عمیمہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک اور خاص طور پر شہر کراچی میں ماحولیات پر توجہ نہیں دی جاتی اس فیسٹیول میں اس جانب بھی توجہ مبذول کرائی گئی ہے۔