Sep 30, 2019 03:20 pm
views : 285
Location : Istanbul/turkey
Istanbul- Steel Cut for Pakistan's First MILGEM Corvette
استنبول،طیب اردوان، ایڈمرل ظفر محمود کی مِلجَم کی مشترکہ کٹنگ
پاک بحریہ کے لیے تیار کیے جانے والے جدید ترین اور تباہ کُن مِلجَم کلاس جنگی جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب کا انعقاد ترکی کے شہر استنبول کے نیول شپ یارڈ میں ہوا، جہاں ترکی کے صدر طیب اردوان اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشترکہ طور پر اسٹیل کٹنگ کا آغاز کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لیے تیار کیا جانے والا یہ جہاز جدید ترین تباہ کن ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ان جہازوں کی پاک بحریہ میں شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام کےقیام کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ ا سٹیل کٹنگ کی تقریب پاک ترک دوستی کا تابندہ باب ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان دیرنہ دوستی کی بہترین مثال ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ترکی کی وزارتِ قومی دفاع اور ترکی کا اہم عہدیدارن سے ملاقاتیں بھی کیں۔
اس موقع پر نیول چیف نے ترک بحریہ کا اس اہم پراجیکٹ میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترک صدر نے بھی پاکستان اور ترکی کے برادران تعلقات کو مثالی قرار دیا ۔
اسٹیل کٹنگ کی تقریب کے بعد ترکش نیول فلیٹ میں چوتھے مِلجَم کلاس جنگی جہاز کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ۔