Oct 01, 2019 03:37 pm
views : 294
Location : National Stadium
Karachi- Pakistan seals 67-run win over Sri Lanka.
کراچی،دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی
دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 306 رنز کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 46 عشایہ 5 اوورز میں 238 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستانی بولرز کی عمدہ بولنگ کے سامنے لنکن بیٹنگ لائن ابتدا میں ہی لڑکھڑا گئی، پیسرز نے نپی تلی گیند بازی کرتے ہوئے صرف 28 رنز پر مہمان ٹیم کے 5 مستند بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔
پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان نے 2، عماد وسیم، محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا جب کہ اس سے قبل کراچی میں آخری ون ڈے انٹرنیشنل 2009 میں کھیلا گیا تھا۔