Oct 01, 2019 07:02 pm
views : 280
Location : Different Places
Karachi- Mineral Water Demand Increases
کراچی،مہنگائی کی ستائی عوام پانی جیسی نعمت بھی بازار سے خریدنے پر مجبور
کراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ کی نااہلی کے سبب شہر میں گدلے یا پھرگٹر کے پانی کی سپلائی شروع ہوگئی ہے شہریوں کی جانب سے پانی میں بدبو کی بھی شکایت کی گئی ہے،جس کے سبب شہر بھر میں فلٹر کئے ہوئے پانی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے،مختلف علاقوں میں قائم فلٹر پلانٹس سے شہری پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔
اس صورتحال سے کراچی میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے جبکہ گدلے پانی کی فراہمی کے باعث منرل واٹر کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہےسیوریج کا پانی فراہمی آب کی لائنوں میں داخل ہوگیا ہے اور شہر کو فراہم کیے جانے والے پانی کے ذریعے گھروں میں آرہا ہے یہ پانی اتنا گدلا ہے کہ اس کو پینا تو درکنا اس سے ہاتھ منہ دھونا بھی محال ہے،واٹر بورڈ کے نااہل افسران کی غلطیوں اور نااہلی کا خمیازہ کراچی کے شہریوں کو بھگتنا پڑرہا ہے اور شہری مٹھی سے بھرا ہوا گدلا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔
مہنگائی کے ستائے شہری پانی جیسی نعمت بھی خریدنے پر مجبور ہیں۔
انس کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا گھروں میں جو پانی آرہا ہے وہ قابل استعمال نہیں ہے جبکہ ہم پانی میں ضروری کیمیکلز ملاتے جو کہ صاف پانی کیلئے ضروری ہیں۔
شہری سجاد کا کہنا تھا کہ نلوں میں تو پانی آتا نہیں ہے اس لئے فلٹر پانی لیتے ہیں،جو پانی گھروں میں آتا ہے اس سے ببچے بیمار ہوجاتے ہیں۔