Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 02, 2019 03:29 pm views : 286

Location : Domestic place

Islamabad- PML-N, PPP agree to send PTI govt packing
  • Urdu

اسلام آباد،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت حکومت کے خاتمے پر متفق

پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت حکومت کے خاتمے پر متفق ہوگئی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے لاہور میں صدر مسلم لیگ (ن) شہبازشریف سے ملاقات کی ہے، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف، نوید قمر،سینیٹر مصطفی نواز کھوکھراور  نیئر بخاری تھے جب کہ ملاقات میں شہباز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما راجہ ظفر الحق ،مرتضی جاوید عباسی، رانا تنویر،امیر مقام اور مریم اورنگزیب موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسیر منتخب نمائندوں کے پروڈکشن آرڈراورمولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد (ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ نے ملکی صورتحال پر غورکیا، حکومت پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے، حکومتی معاشی بدانتظامی نے مہنگائی برپا کی جب کہ حکومت نے ملک کوعالمی سطح پرتنہا کردیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت یواین ہیومن رائٹس کونسل میں 16 ووٹ بھی حاصل نہ کرسکی، (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی سمجھتی ہے حکومت کوگھر بھیجنا ضروری ہوگیا ہے کیونکہ حکومت عوام کا اعتماد اورمینڈیٹ کھوچکی ہے۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ تقریرکرنا ہروزیراعظم کا فرض ہوتا ہے، وزیراعظم اقوام متحدہ کی 11 قراردادیں پڑھ کرسناتے، مودی نے دیکھتے دیکھتے کشمیر ہڑپ کرلیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی، روزانہ منی بجٹ آرہے ہیں۔ یہ وقت پارلیمان کوعزت دینے کا ہے، حکومت نے آج 28 بل اٹھا کربلڈوزکردیے۔ حکومت اورآئی ایم ایف ایک ہی ہے۔ تمام جماعتیں اپنی اپنی میٹنگز کررہی ہیں اور چاہتے ہیں اپوزیشن میں کوئی دراڑ نہ ہو۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved