Oct 02, 2019 07:10 pm
views : 266
Location : Different Places
Lahore- Chunian child murderer arrested, confirms CM Usman Buzdar.
چونیاں میں چار بچوں سے زیادتی و قتل کا ملزم گرفتار
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ چونیاں میں ملوث ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا ہے۔
چونیاں میں گزشتہ دنوں ملنے والی 4 بچوں کی لاشوں کے کیس کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم کا نام سہیل شہزاد ہے جو لاہور میں ایک تندور پر روٹیاں لگانے کا کام کرتا ہے۔ ملزم کی عمر 27 سال ہے اور چاروں وارداتیں اسی ملزم نے سر انجا م دیں، ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق معاملے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر کی گئیں، 1649 مشکوک افراد کی جیو فینسنگ کی گئی، بچے فیضان اور علی حسن کے کپڑوں سے ملنے والے نمونے ملزم سے میچ کر گئے، ایک بچے کی لاش اور 3 بچوں کی ہڈیوں کے ڈی این اے سے ملزم کی شناخت کی۔ کیس کے حوالے سے متعلقہ اداروں نے بہت محنت کی ہے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل شہزاد چونیاں کے علاقے رانا ٹاﺅن کا رہائشی ہے جس نے بچوں کو قتل کرنے سے پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا۔