Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 03, 2019 03:16 pm views : 243

Location : GHQ

Rawalpindi- National security intimately linked with economy: COAS
  • Urdu

راولپنڈی،قومی سلامتی کا ملک کی معیشت سے گہرا تعلق ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ قومی سلامتی کا ملک کی معیشت سے گہرا تعلق ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی آڈیٹوریم میں معیشت اورسلامتی کا باہمی مداخلت  کے موضوعات پرسیمینار کا انعقاد ہوا، سیمینار کی میزبانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کی۔ چیف آف آرمی اسٹاف کے زیر اہتمام اسٹیک ہولڈرزکا اختتامی اجلاس بھی ہوا جس میں سرکاری معاشی ٹیم اور ملک کے تاجروں نے شرکت کی۔
آرمی چیف نے شرکاء کوملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال کی بہتری سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اورنجی شعبہ میں بہترہم آہنگی کا ملکی معیشت پر مثبت اثر پڑ رہا ہے، قومی سلامتی کا ملک کی معیشت سے گہرا تعلق ہے، سیمینار کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پربیٹھا کر آگے بڑھنے کیلئے تجاویز لینا ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، صورتحال میں بہتری کے اقتصادی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق حکومت کی اقتصادی ٹیم نے تاجروں کو کاروبار میں آسانی کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ حکومتی ٹیم نے کہا کہ قومی معیشت میں استحکام کی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج آرہے ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق تاجروں نے کاروبار ی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز شیئرکیں۔ تاجروں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت سے اصلاحات کے نفاذ میں تعاون کریں گے، ٹیکس ادا اور سرمایہ کاری کرکے اپنا کردار ادا کریں گے۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved