Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 03, 2019 03:17 pm views : 268

Location : ATC

Lahore- Chunian murder cases: Suspected killer remanded in police custody for 15 days
  • Urdu

لاہور،چونیاں میں بچوں سے زیادتی و قتل کا ملزم 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت نے چونیاں میں 4 بچوں سے زیادتی اور قتل کے ملزم سہیل شہزاد کو 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
چونیاں میں 4 بچوں سے زیادتی اور قتل کے گرفتار ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا،  سی ٹی ڈی نے ملزم سہیل شہزاد کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عبدالقیوم خان نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی، تفتیشی افسر اور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عبدالرئوف وٹو عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزم کا چہرہ ڈھانپنے کی کیا ضرورت ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ملزم کا چہرہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے ڈھانپا گیا ہے۔ عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ کا کیا نام ہے؟ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر ملزم سہیل شہزاد نے جواب میں کہا کہ مجھے مارا نہ جائے۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ  فیضان عرف مٹھو کو اغواء کر کے بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا، جس کے بعد 1 ہزار 668  مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے گئے اور ملزم سہیل شہزاد کا ڈی این اے مقتول سے میچ ہوگیا۔ پراسکیوٹر جنرل عبدالرؤف نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے بیان دیا کہ آر پی او شیخوپورہ، ڈی پی او قصور اور ایس پی انویسٹی گیشن پر مشتمل جے آئی ٹی نے تحقیقات کی ہیں، اب تک کی تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم سہیل شہزاد ہی 4 بچوں سے زیادتی اور ان کے قتل میں ملوث ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ مزید تحقیقات کے لئے ملزم کا 30 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے ملزم کا میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے ملزم سہیل شہزاد کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved