Oct 03, 2019 07:40 pm
views : 249
Location : Domestic place
Mirpur- Bilawal asks govt to lay stress on Kashmir plebiscite
میرپور،اقوام متحدہ میں وزیراعظم کو حق خود ارادیت کی اہمیت پر زور دینا چاہئے تھا، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران وزیراعظم کو حق خود ارادیت کی اہمیت پر زور دینا چاہئے تھا، جس ادارے میں کھڑے تھے، اسی کی قراردادوں پر زیادہ بات کرتے۔
میرپور آزاد کشمیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں لوگ 50 روز سے زائد عرصے سے قید میں ہیں، مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کرانے کے لیے جدوجہد کرتی رہےگی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لیے جو معاوضہ آرہا ہے وہ کافی نہیں ہے، پیپلزپارٹی وفاق سےمطالبہ کرتی ہے کہ زلزلہ متاثرین کو زیادہ معاوضہ دیاجائے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ریلیف کیمپ میں بھی مختلف ادارے کام کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے لوگ بھی میرپور میں زلزلہ متاثرین کی مدد کر رہے ہیں جبکہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف زلزلہ متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔