Oct 03, 2019 07:44 pm
views : 272
Location : Domestic place
Vehari- Land Officers Remove from post who misbehave with woman
لاہور،پنجاب میں لینڈ آفیسرز کو خاتون کی فائل پھینکنا مہنگا پڑ گیا
پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں لینڈ آفیسرز کو خاتون سائل سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی۔
حکومتِ پنجاب نے دونوں افسران کو معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا، افسران کی خاتون سے بدتمیزی کی سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
تحصیل بورے والا کے لینڈ ریکارڈ آفس میں 28 ستمبر کو آنے والی خاتون سے بدتمیزی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون سائل فائل لے کر آتی ہے، لیکن لینڈ افسر مظہر اقبال مسئلہ حل کرنے کے بجائے فائل بغیر دیکھے ہی زمین پر پھینک دیتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے مظہر اقبال کے علاوہ اُس وقت وہاں موجود سسٹم انچارج غلام مرتضیٰ کے خلاف بھی محکمانہ کارروائی کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے دونوں افسران کو معطل کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ افسران سائلین کے ساتھ تمیز سے پیش آئیں۔
اُدھر لینڈ افسر مظہر اقبال نے اس واقعے کو سازش قرار دیتے ہوئے اس کی تردید کی ہے۔