Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 03, 2019 07:45 pm views : 269

Islamabad- ECP members' appointment case IHC directs concerned parties to respond.
  • Urdu

اسلام آباد،الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی؛ وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر سے جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وزیراعظم ہاؤس اور ایوان صدر سمیت تمام فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تعیناتی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ کس طرح پارلیمانی کمیٹی ان ناموں پر متفق نہیں تھی۔ پارلیمانی کمیٹی متفق نہ ہوسکے تو آئین کیا کہتا ہے، کیا جن ناموں کونامزد کیا گیا وہ کمیٹی کے سامنے رکھے گئے، پارلیمنٹ کو اپنے طور پر ایسےمعاملات حل کرنے چاہئیں، اسپیکر قومی اسمبلی اس حوالے سے معاملات دیکھ سکتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تعیناتی کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن، وزارت قانون، سیکرٹری ٹو وزیراعظم ، سیکرٹری ٹو صدر اور نئے ارکان الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے سینئر وکلا حامد خان،خالد انور اور مخدوم علی خان عدالتی معاون مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اسے پہلے سے زیرسماعت درخواست کے ساتھ مقرر کیا جائے۔
سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی آئین کے خلاف ہے، پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کے علم میں لائے بغیر ممبران کی تعیناتی کی گئی، صدر پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کے پابند ہیں، ان کے پاس نوٹی فکیشن کرنے کا کوئی آئینی اختیار نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ حکومت قومی اسمبلی کے معاملات کو بھی آئین کی روح کے منافی لے کر چل رہی ہے،حکومت پروڈکشن آرڈر پر بھی آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، 8 پارلیمانی کمیٹیوں کا تاحال کوئی اجلاس نہیں ہو سکا، ہم معاملات عدالتوں میں لانا نہیں چاہتے تھے لیکن مجبوراً رجوع کر رہے ہیں۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved