Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 04, 2019 07:44 pm views : 271

Location : Different Places

Karachi-VoxPop Public Views Plastic Bags Ban
  • Urdu

کراچی،ماحول کو صاف ستھر ا رکھنے کیلئےکراچی سمیت سندھ بھر پلاسٹک بیگز پر پابندی جاری

ماحول کو صاف ستھر ا رکھنے کیلئےکراچی سمیت سندھ بھر پلاسٹک بیگز پر پابندی جاری ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر سندھ انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی ٹیم نے حیدرآباد میں کارروائی کی اور تاحال استعمال ہونے والی پلاسٹک کی تھیلیاں تحویل میں لی گئیں۔
سندھ انوائرونمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے پلاسٹک بیگز کی موٹائی تیس مائیکرون سے کم تھی۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پلاسٹک بیگز کے تاحال استعمال کے خلاف کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں کارروائیاں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ عوام تیس مائیکرون سے کم موٹائی کے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ترک کریں کیونکہ یہ ہمارے ماحول کو آلودہ کرتے ہیں جبکہ ان کو جلانے سے بھی گریز کیا جائے۔
مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی ہم سب کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
شہریوں کیجانب سے اس عمل کو بہترین قرار دیا جارہا ہے تاہم اس شعبے سے وابستہ افراد کیلئے روزگار کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
ایک دکاندار علی شہزاد کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا  کہ اداروں کو یہ معلوم ہی نہیں ہے کہ چیزوں پر پابندی عائد کی گئی،اگر حکومت کے احکامات کو دیکھا جائے تو یہ اچھا اقدام ہے۔
محمد سلمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کیمیکل کے ساتھ پلاسٹک بنانے کی ہدایت کی ہے جس کے مطابق کام پورہا ہے جبکہ اس پر مزید کام کریں گے۔
ایک شہری حارث کا کہنا تھا کہ حکومت نے  صرف پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی ہے اس کے علاوہ کسی اور چیز پر پابندی نہیں ہے۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved