Oct 05, 2019 11:30 am
views : 255
Location : Domestic Place
Peshawar- Molana Fazal ur Rehman Press Conference
پشاور،پورا ملک جنگ کا میدان،جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی، مولانا فضل الرحمن
مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پورا ملک جنگ کا میدان ہوگا، اسلام آباد پہلا پڑاؤ ہوگا اور جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی۔ فضل الرحمان نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جائز حکومت تشکیل دی جائے، اب یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی، ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا، گرفتاریوں سے اشتعال بڑھے گا۔بی اور سی پلان کی طرف بھی جائیں گے، انسانی سیلاب سے حکمران تنکے کی طرح بہہ جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک اس وقت معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے، روزگار کے تمام مواقع ختم کر دیئے گئے، ہم نے عام آدمی اور پاکستان کی آواز بننا ہے، ایٹمی جنگ کی بات کر کے پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا، جنگ کی دھمکیوں پر آنا سفارتی نا کامی ہے، ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہوگا، یہ جنگ حکومت کے خاتمے پر ہی ختم ہوگی۔
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا گرفتاریوں کا کوئی ڈر نہیں، اس سے حالات مزید خراب ہوں گے، آصف زرداری ہمارے ساتھ ہیں، کہیں سے مایوسی نہیں، مدارس کا ایشو بڑھا کر حکومت عالمی سپورٹ لینا چاہتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مدارس والا کارڈ فیل ہوچکا، ہمارے مدارس اس کا اثر نہیں لے رہے، مدرسوں کا ایشو بڑھا کر حکومت بین الاقوامی سپورٹ لینا چاہتی ہے، مدارس کے طلبہ میں انعامات تقسیم کرکے ہمیں کاؤنٹر کرنیکی کوشش کی گئی۔
جے یو آئی کے سربراہ نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت معاشی بحران کا شکار ہے اور ہوسکتا ہیکہ 27 اکتوبر سے پہلے تبدیلی آجائے، اور وہ تبدیلی حکومت کے استعفے کی صورت میں ہوسکتی ہے۔