Oct 05, 2019 12:47 pm
views : 271
Location : Domestic Place
Islamabad- Anyone crossing LoC from AJK will play into hands of Indian narrative PM Imran
اسلام آباد، ایل اوسی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بھارت حملہ کر سکتا ہے: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بھارت ایل او سی کے پار حملہ کر سکتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے غیر انسانی کرفیو پر آزاد کشمیر کے شہریوں کا غصہ سمجھتا ہوں۔انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بھارت ایل او سی کے پار حملہ کر سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیرکے عوام کے غم و غصہ کو سمجھتاہوں، وہ مقبوضہ وادی میں 2ماہ سے اپنے کشمیری بھائیوں کوبھارت کے غیرانسانی کرفیو کی قید میں دیکھ رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے خبردار کیا کہ جو شخص کشمیریوں کی مددکیلئے آزاد کشمیر سے ایل اوسی پار کرے گا وہ بھارتی بیا نئے کے ہاتھوں میں کھیلے گا، چاہے اس کا مقصد کشمیریوں کو انسانی امداد کی فراہمی اور ان کی جدوجہد کی حمایت ہی کیوں نہ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سے بھارت کومقبوضہ وادی میں مظالم بڑھانے اور ایل اوسی پارحملے کابہانہ ملے گا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت اپنے بیانیے کے ذریعے پاکستان پر“اسلامی دہشت گردی”کا الزام لگا کر ظالمانہ بھارتی قبضے کیخلاف اہل کشمیر کی جائز جدوجہد سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ ایل او سی پار کرنے والا شخص کشمیریوں اور پاکستان دونوں کا دشمن ہوگا۔