Oct 05, 2019 01:15 pm
views : 285
Location : Domestic Place
Lahore- Khuwaja Brothers Judicial remand extend
لاہور، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 اکتوبر تک توسیع
مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اب تو موسم بھی اچھا ہوگیا ہے اور جیل میں نیند بھی آنے لگی ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب نے خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا۔اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کے بعد خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کردی اور نیب کو ملزمان کو 14 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پراحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گرفتار ہوئے تقریباً 10 ماہ ہوچکے ہیں، اب تو موسم بھی اچھا ہوگیا ہے اور جیل میں نیند بھی آنے لگی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی ہمارے دور میں جسمانی تشدد نہیں کیا گیا مگر جو موجودہ حکومت کر رہی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے، ہم ہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے عدلیہ بحال کروائی، اچھا تھا ضمنی الیکشن نا جیتتے کم ازکم گھر پر تو ہوتے، کہیں وہ وقت نا آجائے کہ لوگوں کی فیملیاں انصاف لینے خود نکل پڑیں۔