کوئٹہ،بچیوں کے اسکول کے باہر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر،متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت
کو ئٹہ کے علا قے سریاب میں پولی ٹیکنک کالونی میں قائم بچیوں کے گرلز اسکول کے سامنے کچرے کا ڈھیر لگ گیا،صفائی نہ ہونے کے باعث طالبات نہ صرف اسکول کے اندر تعفن اور بد بو سے پر یشان ہیں بلکہ اس بیماریاں پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔
کوڑا کرکٹ کے یہ ڈھیر کسی کچرہ دان کے پاس نہیں بلکہ پولی ٹیکنک کالونی کے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کے سامنے لگا ہوا ہے،تعلیمی ادارے کے باہر لگا کچرے کا یہ ڈھیر متعلقہ حکام کی تعلیم کے حوالے سے عدم دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے،جنکی نا اہلی کے سبب تعلیم کے زیور سے آرستہ ہونے والی طالبات جب درسگاہ پہنچتی ہیں تو انکا سامنا کچرے سے ہوتا ہے۔
کچرے اور اس سے پھیلنے والے تعفن اور بدبو سے تعلیم کے دوران طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،کہتے ہیں کچرتعفن اور بد بو سے ان کی پڑھائی متاثر ہو تی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کچرے اٹھانے کے لیے متعدد بار میٹروپولیٹن کارپورشین کے حکام سے رابطہ کیا گیا مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی.
چھٹی جماعت کی طالبہ اقصیٰ کا کہنا تھا کہ یہاں اس قدر بدبو آتی ہے کہ کلاس میں بیٹھا بھی نہیں جاتا۔
آٹھویں جماعت کی طالبہ کلثوم کا کہنا تھا کہ کہ حکومت کا ہماری مدد کرنی چاہیے۔
حمیدہ کا کہنا تھا کہ اس گندگی کی وجہ سے بہت سے بچے بیمار ہوجاتے ہیں۔