Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 06, 2019 01:41 pm views : 274

Location : Domestic place

Islamabad- NAB will not interfere in tax matters,Chairman NAB
  • Urdu

اسلام آباد، نیب آج کے بعد ٹیکسوں سےمتعلق معاملات میں مداخلت نہیں کرےگا، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب آج کے بعد ٹیکسوں سےمتعلق معاملات میں مداخلت نہیں کرےگا، 2017 سے پہلے کے ٹیکس ریفرنسز واپس لے لیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جاوید اقبال کہتےہیں نیب نےدوہزار سترہ سےپہلےکےٹیکس ریفرنسزواپس لینےکافیصلہ کرلیاہے، بزنس کمیونٹی کےآرمی چیف سے ملاقات میں پیش کردہ تحفظات میں سے کچھ بے بنیاد تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میری اور نیب کی ہرگز کوئی خواہش نہیں ہے کہ اس ملک میں کاروبار متاثر ہو یا کاروباری طبقے کا مورال ڈاؤن ہو۔ میڈیا کتنی بھی ترقی کرلے ، عدالتی فرائض انجام نہیں دے سکتا۔
ان کا کہناتھا کہ اب سے ٹیکسوں سےمتعلق کیسزایف بی آرکوبھیجےجائیں گے،ٹیکس کےمعاملات اب ایف بی آردیکھےگا،بینک ڈیفالٹ کےکیسزاسٹیٹ بینک،متعلقہ بینک دیکھےگا،اگرمعاملہ پھربھی حل نہیں ہوتاتو پھر متعلقہ عدالت معاملہ دیکھےگی۔
نیب اب کسی بزنس مین کونیب افسر فون کال نہیں کرےگا۔ سوال نامےکاجواب اطمینان بخش نہیں آیا توپھر آنےکی زحمت دیں گے،ملک میں قانون کی حکمرانی ہےہرطبقہ قانون کی حکمرانی کوزندہ رکھے۔
بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات میں نیب سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ کچھ تحفظات بےبنیاد تھے مسترد کرتاہوں۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کہتےہیں نیب کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوں۔ ٹیکس کےنفاذ سمیت معاشی سرگرمیوں کےفروغ میں نیب کا کوئی کردار نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مجھ سے لوگ پوچھتے ہیں کہ سعودی عرب میں چار ہفتوں میں پیسے برآمد کیے جاسکتے ہیں تو یہاں کیوں نہیں کیے جاسکتے ، میں کہتا ہوں کہ وہاں جیسے اختیارات مجھے دیئے جائیں تو میں تین ہفتے میں ریکوری کردوں لیکن سعودی ماڈل جیسی ہماری کوئی خواہش نہیں ہے۔
چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ ایک آدھ چینل کی شام نیب پرتنقیدسے شروع ہوتی ہے، ان میں سےاکثریت نےنیب کاآئین پڑھا،نہ ہی عدالتی نظام دیکھاہے، ان چینلزکی تنقیدکونظر میں رکھتا ہوں،نیب کیس کرتاہےتوایک صاحب کا بڑاکالم اگلےروزآجاتاہےکہ وہ شخص بےگناہ ہے، میڈیاجتنی بھی ترقی کرلے،وہ عدالتی فرائض انجام نہیں دےسکتا، تنقید تعمیری ہوتوملک کافائدہ ہوگا۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved