میرپور،آزاد کشمیرایک مرتبہ پھر زلزلے سےلرزاٹھا
میرپورآزاد کشمیرایک مرتبہ پھر زلزلے سےلرزاٹھا، جڑی کس کےقریب عمارت گرگئی۔ تین افرادکوملبےسےنکال لیاگیا، مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ تین اعشاریہ آٹھ شدت کےزلزلے سےمیرپوراوراطراف کے ایک بارپھرعلاقےلرزاٹھے۔
جڑی کس میں زلزلے سےمتاثرہونےوالی عمارت آفٹرشاکس کی تاب نہ لاسکی اور زمیں بوس ہوگئی۔پاک فوج،پولیس اور ریسکیوعملےنےملبےسےتین افرادکونکال لیا ۔زلزلہ پیمامرکزکےمطابق زلزلےکی گہرائی پندرہ کلومیٹراورمرکز جہلم سےبارہ کلومیٹرشمال مغرب میں تھا۔