Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 07, 2019 11:45 am views : 286

Location : Domestic Place

Islamabad- PM launch Ehsas Saylani Langar Scheme
  • Urdu

اسلام آباد، ہماری پوری کوشش ہے کہ لوگ بھوکے نہ سوئیں، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لنگر پروگرام کے آغاز سے بہت خوشی ہے، جب تک لوگوں کو روزگار نہیں ملتا لنگر پروگرام کو بڑھاتے رہیں گے، کمزور طبقے کی مدد کریں گے تو ریاست میں برکت آئے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے احساس لنگر اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیلانی ٹرسٹ جو کام کررہاہے وہ اللہ کا کام ہے، شوکت خانم بنانا شروع کیا تو خوش قسمت لوگوں سے واسطہ پڑا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام ہے، 112 لنگر پہلے فیز میں احساس پروگرام کے تحت شروع ہوں گے، لنگر کے پروگرام کو غریب اور مزدوروں کے علاقوں میں پھیلائیں گے۔
عمران خان نے کہا یونیورسٹیز میں مدینہ کی ریاست پر پی ایچ ڈی پروگرام رکھیں گے، اللہ چاہتا ہے ہم نبیﷺ کے راستے پر چلیں ، اللہ کو تکبر سب سے برا لگتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے غریب غریب اور امیر امیر ہوتاگیا، کاروباری طبقے کو مراعات اس لئے دے رہےہیں کہ پیسہ اکٹھا ہو، پیسہ اکٹھا ہوگا تو ہم غریب افراد کی مدد کرسکیں گے، پوری کوشش کررہے ہیں کہ کاروباری طبقہ پیسہ بنائے۔
وزیراعظم نے کہا کاروباری طبقہ پیسہ بنائے گا ٹیکس دے گا تو ہم غربت کا خاتمہ کریں گے ، خواتین اور گاؤں دیہات کے لئے پروگرام بنایا ہے، لوگوں سے صبر نہیں ہوتا حکومت کو صرف13 ماہ ہوئےہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست پہلے ہی دن نہیں بن سکتی، لوگوں کی سوچ بدلنے سے ہی مدینہ کی ریاست بن سکتی ہے، کمزور طبقے کی مدد کریں گے تو ریاست میں برکت آئے گی۔
انھوں نے مزید کہا کہ پناہ گاہیں بنائیں، اسپتالوں میں تبدیلی لارہے ہیں، پولیس ریفارمز لارہے ہیں ، لنگر پروگرام کے آغاز سے بہت خوشی ہے، جب تک لوگوں کو روزگار نہیں ملتا لنگر پروگرام کو بڑھاتے رہیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام بھوکی سوتی ہے تو ریاست میں بے برکتی آتی ہے ، غریب طبقے کی مدد کیلئے مزید منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved