میر پور،پاک بحریہ کی جانب سے آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم
پاک بحریہ کی جانب سے آزاد کشمیر میں زلزلہ متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم اور سندھ کےعلاقے جاتی میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امدادی سامان آزاد کشمیر کے علاقے ڈھوک جرار اور ڈھوک گجر کے لوگوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ امدادی سامان میں ٹینٹ، گرم ملبوسات اور راشن شامل ہے۔
جاتی میں منعقدہ میڈیکل کیمپ میں جنرل، سرجیکل ، میڈیکل اور بچوں کے امراض کےماہر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ کے انعقاد میں آغا خان اسپتال کا تعاون بھی حاصل رہا۔
میڈیکل کیمپ میں 1800 سے زائد مریضوں کو علاج کی سہولیات اور ادویات فراہم کی گئیں اوربیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا۔