Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 08, 2019 07:00 pm views : 250

Location : Different Places

Karachi-Onion Prices Hike
  • Urdu

کراچی،پیاز 100 روپے کلو تک پہنچ گئی، مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

متعلقہ حکام اور وزارت تجارت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے کراچی سمیت بڑے شہروں میں پیاز کی قیمت 100روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔بارشوں سے بلوچستان اور سندھ کی فصل کو نقصان پہنچنے کے باوجود پاکستان کی دیسی پیاز کی ایکسپورٹ جاری ہے اور پیاز کی مقامی طلب پوری کرنے کے لیے افغانستان اور ایران کی پیاز بازاروں میں فروخت ہورہی ہے۔پیاز کے تاجروں کا کہنا ہے کہ ایک جانب پاکستان کی پیاز کی دھڑلے سے ایکسپورٹ جاری ہے دوسری جانب قرنطینہ ڈپارٹمنٹ نے ایران اور افغانستان سے پیاز کی امپورٹ کے اجازت ناموں کا اجرا بند کردیا ہے جس کی وجہ سے پیاز کی قیمت میں مزید 20روپے کلو تک کا اضافہ ہوگیا ہے اور فی کلو پیاز 90سے 100روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔قرنطینہ حکام اور وزارت تجارت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ملک بھر میں پیاز کی قیمتوں کا بحران پیدا ہوگیا ہے اور پیاز من مانی قیمت پر فروخت ہورہی ہے۔
ایک دکاندارمحمد کمال کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سارا مال بارش میں بہہ گیا لے لانے والے اور خریدنے والے سب پریشان ہیں،ایران اور کابل سے پیاز لائی جا رہی ہے۔
افضال کا کہنا تھافصل آنے میں دیر ہو رہی ہے باہر سے آنے والے پیاز مہنگی بک رہی ہے اگر درآمد  کریں تو اور مہنگی ہو سکتی ہے۔
ایک خاتون نصرت کا کہنا تھا کہ ہر چیز مہنگی ہو رہی ہےغریب کی کوئی سننے والا نہیں ہے،ہم پر ظلم کی جارہا ہے۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved