Oct 09, 2019 02:30 pm
views : 291
Location : Domestic Place
Islamabad- We launch new app for postal tracking, Murad Saeed
اسلام آباد، پوسٹل کی ٹریکنگ کیلئے ایپ تیار کی ہے، وفاقی وزیر مواصلات
وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ باہر کے ملک سے جو بھی پیسہ بھیجے گا اس میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی ،سعودی عرب سے ہزار ریال بھیجیں گے تو ہزار ہی گھر کی دہلیز پر ملیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ میں 50ہزار پر 550روپے کاٹے جاتے ہیں جبکہ پاکستان پوسٹ کا خسارہ ہر سال بڑھ رہا تھا ،ہم نے نئے دور کے تقاضوں کو پورا کیا ،ہم نے پورے پاکستان میں یوایم ایس سروس شروع کی ،ماضی میں کسی کو پاکستان پوسٹ پر بھروسہ نہیں تھا اور آج گاؤں ،دیہاتوں تک بینکوں سے زیادہ 80فیصد پاکستان پوسٹ کی رسائی ہے ۔یہ آپ کو ہر طرح کی سہولیا ت فراہم کررہا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے 70سالوں میں رقم خرچ کر کے 192 فرنچائزڈ پوسٹ آفسز بنے تھے لیکن ہم نے نادرا کے ساتھ معاہدہ کیا اور بغیر کسی انویسٹمنٹ کے ایک سال میں 27،000 تک فرنچائزڈ پوسٹ آفس تک پہنچ جائیں گی جبکہ ابھی تک 675 پوسٹ آفسز فرنچائزڈفعال ہوچکے ہیں جس میں ریاست کا ایک روپیہ خرچ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ موبائل ایپ متعارف کراچکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل بینک اوراسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کرغیرملکی ترسیلات زر کے لیے پروگرام شروع کیا کہ باہر کے ملک سے جو بھی پیسہ بھیجے گا اس میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔