Oct 09, 2019 04:00 pm
views : 281
Location : Domestic Place
Lahore- Peace of Pakistan and Afghanistan Interconnected, Firdous Aashiq Awan
لاہور، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، فردوس عاشق اعوان
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی خطے اور دنیا میں ایک مثال اور امن و ترقی کی علامت ہے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات دو طرفہ تعاون میں مزید وسعت کا باعث بنے گی۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ اور وزیر اعظم عمران خان کا گرمجوشی کا انداز آئرن برادرز کی عظیم دوستی کا مظہر ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یہ دوستی خطے اور دنیا میں ایک مثال اور امن و ترقی کی علامت ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا عظیم عوامی ہال آمد پر چین کے وزیر اعظم کی جانب سے پرتپاک استقبال دونوں سدا بہار دوستوں کے لازوال اور گہرے رشتے کا درخشاں باب ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔