Oct 09, 2019 04:03 pm
views : 654
Location : Domestic Place
Islamabad- Earthquake in different areas
اسلام آباد، مالا کنڈ، جہلم اور دیر بالا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج سہ پہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے سبب شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
علاوہ ازیں پشاور، جہلم، مالاکنڈ، مردان، چترال، سوات، مینگورہ، صوابی، یارحسین، یعقوبی، سوڈھیر اور تحصیل رزڑ کے اکثر علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلی جگہوں کی طرف دوڑ پڑے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 180 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن تھا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل آزاد کشمیر اور گردونواح میں آنے والے زلزلے نے بڑی تباہی مچائی تھی جس کے سبب 37 کے قریب ہلاکتیں ہوئی تھیں جبکہ کئی دن تک آفٹر شاکس بھی محسوس کئے جاتے رہے۔