جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی ہے اسی طرح چلی جائے گی ،مریم نواز
چوہدری ملز کیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز اور یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے تاہم عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے موبائل فون برآمد ہونے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خبر جھوٹی ثابت ہو گئی جنہوں نے الزام لگایا تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی ہے ۔
احتساب عدالت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مریم نوازشریف نے کہا کہ جس غلط طریقے سے یہ حکومت آئی ہے اسی طرح چلی جائے گی ، جس طر ح جھوٹ کے پاﺅں نہیں ہوتے ایسے ہی دھاندلی زدہ حکومت کے پاؤں بھی نہیں ہوتے ، جنہوں نے موبائل فون برآمد ہونے کاالزام لگایا تردید بھی انہیں کی طرف سے آئی ہے ، آئی جی جیل خانہ جات کی تردید میں نے خود اخبار میں پڑھی ہے ۔