Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 09, 2019 06:06 pm views : 271

Location : IoK

Loss of over one billion dollars to the local economy in occupied Kashmir.
  • Urdu

مقبوضہ کشمیر میں مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر سے زائد کا نقصان

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیاں چھیاسٹویں روز بھی برقرار ہیں، کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کاروباری سرگرمیاں بھی جمود کا شکار ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 ماہ میں مقبوضہ وادی میں مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے، ہزاروں لوگ بیروزگار ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سیاحت ہو یا قالین بافی سب متاثر ہوئے ہیں، ہزاروں نوکریاں ختم ہو گئیں، لوگ بیروز گار ہوگئے ہیں۔
قالینوں کی صنعت میں 50 ہزار سے زیادہ نوکریاں ختم ہو گئیں، سیب کی فصل اب تک نہ اتاری جا سکی، دکانیں بند ہیں، مرکزی منڈی خالی پڑی ہے،کشمیری تاجر وں کا کہنا ہے کہ قالینوں کی صنعت میں 50 ہزار سے زیادہ نوکریاں ختم ہو چکی ہیں، مواصلاتی رابطے منقطع ہونے سے ملازمین سے رابطے نہیں کر سکتے۔
کشمیر کے جنوبی حصے کے مشہور سیب ابھی تک درختوں پر لٹک رہے ہیں، دکانیں، کولڈ اسٹور بند ہیں اور مرکزی منڈی خالی پڑی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی معیشت کا 12 سے 15 فیصد حصہ سمجھے جانے والے سیب کی آدھی سے زیادہ پیداوار درختوں سے اتاری ہی نہیں گئی ہے۔
انٹر نیٹ کی بندش سے آن لائن کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوگئی ہیں، گھر بیٹھے کاروبار کرنے والوں کو آرڈر لینے میں پریشانی کا سامنا ہے، لوگوں کا روزگار چھِن گیا ہے۔
مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن 66 ویں روز میں دا خل ہو گیا، بینالاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کہ معیشت کو یہ ایک ارب ڈالر کا نقصان 5 اگست سے اب تک ہوا ہے۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved