Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 09, 2019 07:43 pm views : 311

Location : Domestic place

Karachi- NAB Harrased Aijaz Jakhrani while raid
  • Urdu

کراچی،اعجاز جکھرانی کو چھاپا مار کر ہراساں کیا گیا، سعید غنی

صوبائی وزیرِ اطلاعات سعید غنی کہتے ہیں کہ مشیرِ جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کو گھر پر چھاپا مار کر ہراساں کیا گیا۔
صوبائی وزیرِ اطلاعات سعید غنی نے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، سعید غنی نے کہا کہ جو رہنما حکومت کی نالائقیوں کے خلاف بولتا ہے اس کے پیچھے نیب کو لگا دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو الزامات کی بنیاد پر گرفتار کیا جا رہا ہے، ایک کیس پر ضمانت لیں تو نیا الزام لگا کر بھی گرفتار کرلیا جاتا ہے، یک طرفہ احتساب کی بات کو سنجیدہ لینا چاہیے۔
سعید غنی نے کہا کہ کل جس طرح اعجاز جکھرانی کے گھر پر چھاپا مارا گیا وہ قابلِ مذمت ہے، اعجاز جکھرانی نے الیکشن نتائج پر ٹریبونل سے رابطہ کیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اور چین میں اپوزیشن ہے ہی نہیں، وزیرِ اعظم عمران خان اور چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سعودی عرب اور چین کے ماڈل کی خواہش کرتے ہیں۔
وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور چیئرمین نیب چاہتے ہیں کہ ملک سے اپوزیشن کا نام و نشان مٹا دیا جائے، حسنین مرزا کے خلاف 40 کروڑ کا ریفرنس ہے ان کو نہیں پکڑا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک، محمود خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیسز ہیں مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔
سعید غنی نے کہا کہ حکومتی نالائقیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے سارا تماشہ رچایا جا رہا ہے، کل وزیرِ اعظم عمران خان نے چین جا کر 500 لوگوں کو گرفتار کرنے کی خواہش کی، جبکہ چیئرمین نیب سعودی طرز پر اختیارات کی خواہش کر رہے ہیں۔
اس موقع پر مشیرِ جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ جس طرح میرے گھر میں گھس کر کارروائی کی گئی اس طرح مارشل لاء میں بھی نہیں ہوتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اعجاز جاکھرانی کے کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں خیابانِ قاسم، اسٹریٹ  پر واقع گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا، جس کے دوران نیب کی 5 رکنی ٹیم نے کئی گھنٹے تک ان کے گھر کی تلاشی لی اور کئی فائلیں اور دستاویزات اپنے قبضے میں لیں۔

Recent News

Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed 1:53
Deadly Rains Hit KPK, 9 Killed
Mar 30, 2026 02:00 pm
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow 1:04
PIA Flight PK-785 Lands at Heathrow
Mar 30, 2026 12:00 pm
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore 1:09
Massive Fire Breaks Out at Private Superstore
Mar 30, 2026 11:00 am
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral 1:53
Ayeza Khan’s Bold Photoshoot Goes Viral
Mar 28, 2026 05:30 pm
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World 1:18
Fourth-Grade Educated Mechanic Amazes World
Mar 28, 2026 03:00 pm
Message to Divorced Women Goes Viral 1:15
Message to Divorced Women Goes Viral
Mar 28, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved