کراچی، روپے کی بے قدری سے ملکی خسارے میں کمی واقع ہوئی، گورنر اسٹیٹ بینک
http://www.tnnasia.tv
گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے کہا ہے کہ روپے کی بے قدری سے ملکی خسارے میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا ایک بیان میں مزید کہنا تھا کہ ایکسچینج ریٹ منجمد رکھنے سے ٹریڈ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آدھا رہ گیا ہے۔
رضا باقر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف بی آر کی وصولی میں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اخراجات اور ایکسچینج ریٹ میں کمی سے ریونیو بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ ملک میں کافی حد تک معاشی استحکام آچکا ہے۔برآمدات کے حجم میں اضافہ ہوا ہے،برآمدات بڑھانا دراصل نجی سیکٹر کا کام ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا یہ بھی کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کئے ہیں۔ جس کے بعد صورتحال دن بہ دن بہتر ہورہی ہے۔ حکومت کے اخراجات اور خرچ میں بھی توازن نہیں رہا۔ دوست ممالک نے ہاتھ کھینچا تو آئی ایم ایف آخری آپشن تھا۔ یقینی بنانا ہوگا کہ آئی ایم ایف کا قرض واپس ہوگا۔