Oct 10, 2019 02:45 pm
views : 347
Location : Domestic Place
Islamabad- Foreign Minister meets British High Commissioner
اسلام آباد، شاہی خانوادے کی آمد کے منتظر ہیں، شاہ محمود قریشی
http://www.tnnasia.tv
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 5 اگست سے مقبوضہ وادی میں کرفیو لگا ہوا ہے، 80 لاکھ کشمیری محصور ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ عالمی برادری بھارتی جبر سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔ عالمی برادری کو کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔
اس موقع پر فریقین کا خطے میں امن کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان آمد کے منتظر ہیں۔پاکستانیوں کے دلوں میں برطانوی شاہی خانوادے کی بہت تکریم ہے۔ شاہی جوڑے کی پاکستان آمد پر خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔