Oct 10, 2019 04:00 pm
views : 351
Location : Different Places
Islamabad- Judge video scandal IHC approves Nawaz Sharif's miscellaneous
اسلام آباد،العزیزیہ ریفرنس: نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کا حکم نامہ جاری
العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے تحریری حکم جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ نواز شریف نے اپیل کے دوران اضافی شواہد کا جائزہ لینے کی متفرق درخواست دی۔
عدالتی حکم نامے میں جج ویڈیواسکینڈل کے حوالے سے نواز شریف کی متفرق درخواست کو قابل سماعت قرار دیا گیا ہے اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہےکہ کیس پیپر بکس کی تیاری ہو چکی فریقین نے کاپیاں حاصل کرلیں، آباد:کیس مزید دو ہفتے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔