Oct 10, 2019 05:17 pm
views : 310
Location : Different Places
Karachi- not Satisfied with Investigation,Widow mureed abbas
کراچی،ملزمان بااثر ہیں میری جان کو بھی خطرہ ہے ،اہلیہ مرید عباس
اینکر مریدعباس کی اہلیہ زارا عباس کا کہنا ہے کہ ملزمان بااثر ہیں میری جان کو بھی خطرہ ہے ، ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیشی افسر پر حملہ ہوا، زمان کی گرفتاری میں بہت دیرکی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اینکر مریدعباس قتل کیس کی تحقیقا ت سے ان کی اہلیہ زارا عباس مطمئن نہیں، زارا عباس نے کہا ملزمان بااثرہیں، گرفتاری کے بعد تفتیشی افسر پر حملہ ہوا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا بیان بہت حیران کن ہے۔
اہلیہ مریدعباس کا کہنا تھا کہ زمان کی گرفتاری میں بہت دیرکی گئی اور عاطف زمان کے دفتری عملےسے بھی تفتیش نہیں کی گئی، نیٹ ورک اس لئے سامنے نہیں آیا کہ تفتیش نہیں ہوئی۔
انھوں نے خدشہ ظاہر کیا ملزمان بااثر ہیں میری جان کو بھی خطرہ ہے، درخواستیں دینے پر بھی کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔