Oct 10, 2019 06:00 pm
views : 322
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Orders regards sit-in
اسلام آباد، وزیر اعظم نے دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کرلیں
وزیراعظم عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ممکنہ دھرنے کے بارے میں تمام تفصیلات طلب کر لی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے رابطہ کرکے انہیں اہم یہ ٹاسک سونپ دیا ہے اور ممکنہ دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جے یو آئی (ف) کے دھرنے سے متعلق سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نورالحق قادری کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔