کراچی، پاکستان پیپلز پارٹی آزادی لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی، نیئر بخاری
مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے بتایا کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں پاکستان پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے شرکت کرے گی۔
نیئر بخاری نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ابھی تک آزادی لانگ مارچ کے شیڈول سے آگاہ نہیں کیا ہے تاہم پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن سے آزادی لانگ مارچ کا شیڈول مانگا ہے۔