راولپنڈی، پاک فوج کے تین میجرز انضباطی کارروائی پر برطرف
پاک فوج کے تین میجرز کوڈسپلن کی خلاف ورزی اورمس کنڈکٹ پرسزا دے دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے تین میجرزکوڈسپلن کی خلاف ورزی اورمس کنڈکٹ پرسزا دے دی گئی۔ تینوں میجرزکوالزامات ثابت ہونے پرملازمت سے برطرف کیا گیا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق دو میجرز کو دودوسال کی قید کی سزا بھی سنائی گئی جبکہ الزامات میں اختیارات کا غلط استعمال اورغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونا شامل ہے۔