Oct 11, 2019 06:40 pm
views : 303
Location : Domestic place
Peshawar- Afghan consulate Closed in Peshawar
پشاور میں افغان قونصل خانہ بند کردیا گیا
افغان قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پشاور میں افغان قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے۔
افغان قونصل جنرل محمد ہاشم نیازی نے کہا کہ افغان ملکیتی مارکیٹ سے جھنڈا اتارا گیا، دوکانداروں کو ماراگیا اس لیے ہم نے قونصل خانہ بند کردیا ہے، ہم نے پچھلی بار بھی جھنڈا اتارے جانے پر کہا تھا اگر یہ جھنڈا دوبارہ اتارا گیا تو قونصل خانہ بند کردیں گے۔
افغان قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، حالات حساس ہیں، ایسے وقت میں ایسا نہی کرنا چاہئے تھا، قبضہ مافیا کو روکا جائے، پاکستان کو فیصلہ واپس لینا چاہئے اور اس کا سفارتی سطح پر حل تلاش کرنا چاہیے۔