Oct 11, 2019 07:30 pm
views : 295
Location : Domestic place
Australia- Naval Chief represents Pakistan at three-day Sea Power Conference 2019 in Australia
سربراہ پاک بحریہ کی آسٹریلیا میں پاور کانفرنس میں شرکت
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آسٹریلیا میں منعقدہ سی پاور کانفرنس2019 میں شرکت کی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آسٹریلیا میں منعقدہ تین روزہ سی پاور کا نفرنس میں 80 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی، اس دوران امیرالبحر نے مختلف ممالک کی بحریہ کے سربراہان سے اہم گفتگو بھی کی۔
یہ کانفرنس انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپوزیشن کے سلسلے کی ایک سرگرمی ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ کا نفرنس کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آ سٹریلیا، برونائی اور فلپائن کی بحریہ کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے اُمور اور دو طرفہ بحری تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔