Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 12, 2019 11:50 am views : 320

Location : Domestic Place

Karachi- The cases against Asif Ali Zardari are merely revenge, says Bakhtawar Bhutto
  • Urdu

کراچی، آصف زرداری کیخلاف مقدمات فقط انتقام ہیں ،بختاور بھٹو
http://www.tnnasia.tv

بے نظیربھٹو کی صاحبزادی اور بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں سیاست کے لیے ‘پرفیکٹ فِٹ’ ہے اور میرا سیاست میں آنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں۔
ایک بیان میں بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست میں ایک خاندان کا بہت خون بہایا گیا ہے، ہم نے اپنے نانا، ماموں اور والدہ کو کھو دیا، 2010 میں میرے والد کی زیرِ قیادت حکومت نے آئینی اصلاحات متعارف کرائیں، اصلاحات کے تحت صدر کو حاصل وہ اختیارات ختم کردیئے گئے، جو ماضی میں فوجی آمروں نے بنائے تھے۔
بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کا کرپشن کے خلاف اقدامات واقعتاً منافقت اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات فقط انتقام ہے، انہیں پہلے بھی جھوٹے الزامات کے تحت 11 سال جیل میں قید رکھا گیا، میری والدہ کا سیاسی کردار ختم کرنے کے لیئے میرے والد پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے اور عدالتوں نے انہیں مذکورہ تمام الزامات سے باعزت بری کیا،جب ہمارے والد جیل میں تھے، تب ہم اپنی والدہ کی شفقت کے زیرِ سایہ چھوٹے بچے تھے لیکن اب ان کی دوری ہمارے لیئے حبسِ دم جیسی ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے والد عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، انہیں ہائی بلڈ پریشر اور شوگر سمیت دیگر امراض بھی لاحق ہیں، یہ بھیانک حقیقت ہم سے چھپائی جارہی ہے کہ ہمارے والد پر جیل میں کیا کیا ظلم ہو رہے ہیں، انہیں وہ طبی سہولیات بھی نہیں دی جا رہیں جو بطور شہری اور سابق صدر ان کا حق ہے، حد یہ ہے کہ انہیں جیل کی کوٹھری میں ایک چھوٹا سا فرج رکھنے بھی نہیں دیا جا رہا کہ جس میں وہ انسولین رکھ سکیں۔
بختاوربھٹو زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پْرعزم، دوراندیش اور بااصول نوجوان سیاسی رہنما ہے، وہ پارلیمان کی بالادستی، انسانی حقوق، مساوات اور جمہوریت کے متعلق اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑا ہے، وہ آئندہ نسلوں کی بہتری کے لیے سرگرم عمل ہے، میں ٹوئٹر پر بہت سرگرم ہوں لیکن حکومتی معاملات سے بالکل دور ہوں، میرے لئے بطور چیئرپرسن زیبسٹ کام کرنا باعثِ خوشی ہے۔

Recent News

Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved