Oct 12, 2019 12:37 pm
views : 328
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Minister for Communications Murad Saeed has said that Maulana is out of power, he needs power
اسلام آباد، بچہ بچہ جانتا ہے مولانا کے جتن اقتدار کے حصول کیلئے ہیں، مراد سعید
http://www.tnnasia.tv
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بچہ بچہ جانتا ہے مولانا فضل الرحمن کو کیا چاہیے۔ دراصل مولانا فضل الرحمن کشمیر کمیٹی چاہتے ہیں۔ مولانا اقتدار سے باہر ہیں، انہیں اقتدار چاہیے۔
ایک بیان میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا عوام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ گو امریکا گو کا نعرہ لگاتے ہیں، ان کا اصل نعرہ چلو امریکا چلو ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کسی بھی صورت میں کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگی قیادت پر مقدمات ہیں، عوام ان کے ساتھ کیوں نکلیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری بھی مارے مارے پھررہے ہیں۔ پیسے دیں اور ابو لیں۔