Oct 12, 2019 05:33 pm
views : 313
Location : Domestic Place
Lahore- PMLN leader Ahsan Iqbal has said that people are suffering from inflation and poverty. The country's economy is moving towards disaster.
لاہور، عوام مہنگائی اور غربت کا شکار ہیں، احسن اقبال
http://www.tnnasia.tv
پاکستان مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سینئر رہنما راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، جاوید لطیف اور محمد زبیر نے شرکت نہیں کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما اور ایم این اے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے حوالے سے قائد نوازشریف نے ہدایت دی تھی، لیگی حکمت عملی کیلئے تفصیلی خط شہباز شریف کولکھا ہے جس پر پارٹی لائحہ عمل بنائے، مشاورتی اجلاس میں نوازشریف خط کے مندراجات پڑھ کر سنائے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد نوازشریف نے آزادی مارچ کیلئے روڈ میپ لکھ کر بھیجا ہے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں کا وفد مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا تاکہ آزادی مارچ کے حتمی لائحہ عمل طے کر سکیں، وفد اتوار کو مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کرے گا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پارٹی کے صدر تھے، ہیں اور رہیں گے، صدر، سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری انفارمیشن پارٹی کے بیان دینے کے مجاز ہیں، ان کے علاوہ کوئی بھی بیان کسی کا زاتی بیان ہوسکتا ہے۔ میڈیا سے درخواست ہے ڈرس انفارمیشن کو بغیر تصدیق کے نہ چلایا جائے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں غم وغصے کا اظہار کیا گیا، نوازشریف نے کہا ہے کہ ایسی مہم کا آغاز کیا جائے جس سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ ہو۔ ہمارے قائد نے یہ بھی کہا ہے کہ جو خط میں نے لکھا ہے اسکے نکات مولانا صاحب کیساتھ شیئر کیے جائیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اہم کردارادا کرنا ہے، ملکی معیشت و سلامتی کو خطرات ہیں مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، امن و امان بد حال ہو رہا ہے، ہمارے پانچ سالوں میں ابھرتے ہوئے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی، سٹاک مارکیٹ ایشیا کی کمزور ترین مارکیٹ بن چکی ہے۔ پاکستان کی معیشت جو ایمرجنگ معیشت بنی تھی آج وہ خیراتی اکانومی بن چکی ہے، عمران خان بیرون ملک خیرات مانگنے جاتے ہیں۔ ملک کی معیشت تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے۔