Oct 12, 2019 07:10 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Larkana- I am fighting against the puppet government forbidding the livelihood of poor people. I have been fighting for the rights of the people in the Parliament, Says Bilawal
لاڑکانہ، میں غریب عوام کا جینا حرام کرنے والی کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہا ہوں، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں غریب عوام کا جینا حرام کرنے والی کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہا ہوں۔ اب اس کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔
لاڑکانہ میں مہنگائی کے خلاف نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا پرچم اب میں نے تھام لیا ہے۔ ایک سال سے قومی اسمبلی میں عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہا ہوں۔ اس کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجنا ہے،18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ کریں گے،عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا گیا ہے، کسانوں اور چھوٹے تاجروں کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حکومت نے ایک سال میں لوگوں کو بے روزگار کردیا، تجاوزات کے نام پر غریبوں کے گھر اور دکانوں کو گرایا گیا، حکومت غریبوں کا خون چوس رہی ہے۔ عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈیسوں، سلیکٹڈ حکومت عوام کی طاقت سے نہیں آتی، سلیکٹڈ حکومت کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ کراچی پر وفاق کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔