Oct 12, 2019 07:36 pm
views : 279
Location : Domestic Place
Islamabad- there will be no deal on accountability, Fawad Chaudhry
اسلام آباد، فضل الرحمٰن کے احتجاج پر پالیسی واضح، احتساب پر ڈیل ہو گی نہ شہر بند ہوگا، فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کے احتجاج کے حوالے سے پالیسی واضح ہے، احتساب پر ڈیل ہو گی نہ کوئی شہر بند ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا آئین اور سپریم کوٹ کے فیصلوں کے مطابق احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں، حکومت مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات بھی کرے گی۔
فواد چودھری کا کہنا تھا مدرسے کے بچوں کو چارے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔