Oct 13, 2019 02:28 pm
views : 268
Location : Different Places
Karachi- CM Sindh visits different parts of Karachi to review ongoing clean drive
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہرقائد کے مختلف علاقوں کا دورہ
وزیراعلیٰ
سندھ مراد علی شاہ نے شہرقائد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااورصفائی مہم کا
جائزہ لیا۔ کچرا پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔
مراد
علی شاہ نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیا،
وزیراعلیٰ الیکٹرونک مارکیٹ پر گاڑی سے اترے اور روڈ پر کچرا دیکھ کر
برہمی کا اظہار کیا، سندھ مراد علی شاہ نے سعید غنی اور مرتضی وہاب کے
ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صفائی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
مراد
علی شاہ نے کہا کہ جو دکان دار روڈ پر کچرا پھینکے اس کےخلاف کاروائی کریں ،
کوڑا دان رکھے ہیں تو کچرا روڈ پر کیوں پھینک رہے ہیں،الیکٹرونک مارکیٹ پر
گاڑی سے اترے اور روڈ پر کچرا دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ
سندھ نے ملیر بکرا پیڑی روڈ پر زیر تعمیر عمارت کا ملبہ سڑک پر پھینکنے پر
اظہار برہمی۔ انہوں نے کہا کہ سڑک عوام کیلئے ہے، کنسٹرکشن مٹیریل پھینکنے
کیلئے نہیں۔ کچھ افسران کو فارغ کروں گا تو آپ کو سمجھ آئے گی۔