Oct 13, 2019 02:42 pm
views : 270
Location : Domestic places
Karachi- DG Rangers directs officials to eradicate Karachi street crime
کراچی،ڈی جی رینجرز سندھ کارات گئے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے رات گئے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
ترجمان
رینجرز سندھ کے مطابق ڈی جی رینجرز نے امن وامان بالخصوص اسٹریٹ کرائم
اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ
لیا۔
اس دوران علاقہ سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈرز نے ڈی جی رینجرز کو امن و امان کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔
ڈی جی رینجرز نے شہریوں سے بھی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی اور انہیں رینجرز کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ڈی
جی رینجرز سندھ نے امن و امان بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے کیے جانے
والے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔