کراچی، فنکار کی جانب سے برطانوی شاہی جوڑے کیلئے تحفہ
ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے مصروف شہر میں سڑک کے کنارے فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے ، 54 سالہ فنکار محمد ظفر پچھلے 35 سالوں سے پنسل خاکے ڈرائنگ کررہے ہیں۔
اب ، وہ برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ ، کے دورے سے قبل ایک خاکہ بنا رہے ہیں جو کہ پانچ روزہ دورے پر پاکستان آرہا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستانی اپنی مہمان نوازی کی قجہ سے دنیا میں مشہور ہیں جب مہمان ہمیں ملنے جاتے ہیں تو ہم اپنا گھر سجاتے ہیں،ہم ان کے لئے تحائف اکٹھا کرتے ہیں۔ اسی طرح ایک فنکار اپنے کام کے ذریعے اپنا پیغام پہنچاتا ہے۔
ایک فنکار کی حیثیت سے ، میں نے ان کی تصویر کو اپنے اظہار محبت کے طور پر بنایا ہے جسے میں شاہی جوڑے کو پیش کرنا چاہتا ہوں پانے ملک میں انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔