کراچی،وائس آف کراچی کا وزیر اعظم عمران خان سے اظہار تشکر
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چند روز قبل بے گھر افراد کو گھر کی فراہمی کے اعلان پر کراچی میں وائس آف کراچی نامی تنظیم کی جانب سے انکا شکریہ ادا کرنے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،اس موقع پرشرکا کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے،مقررین کی جانب سے رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ بھی کیا گیا،مقررین کا کہنا تھا کہ کہ کراچی میں ساٹھ لاکھ سے زائد افراد ہیں جبکہ صرف ساٹھ لاکھ افراد نے ہی مکانوں کیلئے فارم حاصل کئے ہیں،انکا یہ بھی کہنا تھا کہ بیسن ہزار سے کم آمدنی والوں کی قسطیں بھی معاف کی جائیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئےوئس آف کراچی کے چیئر مین سہیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے اظہار تشکر ہے چھ سال قبل انہوں نے کراچی پریس کلب میں ہم سے یہ وعدہ کیا تھا کہ جب وہ اقتدار میں آئیں گےتو بے گھر افراد کو گھر فرام کریں۔
ڈاکٹر ابوالحسن انصاری کا کہنا تھا کہ کراچی میں تحریک انصاف کیلئے تڑپ ہے کراچی نے ہمیں جو ووٹ دیا تھا ہم نے اسکا حق ادا نہیں کیا لیکن ہم کراچی کو اسکا حق ضرور دیں گے۔
سید اظہر الحسن قادری کا کہنا تھا کہ حکو مت کے ساتھ لوگوں کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہے ،جب تک ہم سب ایک نہیں ہوں گے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔