Oct 14, 2019 11:20 am
views : 283
Location : different areas
Islamabad- Earthquake tremors were felt in different parts of Federal Capital and KPK. The magnitude of the earthquake was 5.8
اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
http://www.tnnasia.tv
وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد، مری اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، بعض مقامات پر مکانات اور عمارات کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ملی ہیں جن سے کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکز سلسلہ کوہ ہندوکش میں افغانستان تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی157 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں شدید زلزلے سے بڑے پیمانے پر انفرا اسٹرکچر تباہ اور30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔