Oct 14, 2019 12:11 pm
views : 251
Location : Accountability Courts
Islamabad- During the hearing of the fake accounts case in the accountability court, Asif Zardari's lawyer said that my client's life was in danger.
اسلام آباد، میرے موکل کی جان کو خطرہ ہے، وکیل آصف زرداری
http://www.tnnasia.tv
احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
وکیل لطیف کھوسہ نے کہا آصف زرداری کی جان کو خطرہ ہے، جیل میں طبی سہولیات ملنا آصف زرداری کا حق ہے، زرداری اس حکومت سے کچھ بھی نہیں لینا چاہتے لیکن جو قانونی حق ہے وہ دیا جائے، عدالتی ریلیف ہمارا حق ہے، زرداری صاحب کو دل کی تکلیف ہوئی تو یہ لوگ ہسپتال نہیں پہنچا سکیں گے، اڈیالہ جیل سے ہسپتال تک ڈیڑھ گھنٹہ لگ جاتا ہے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا میڈیکل بورڈ نے طبی سہولیات کے لئے زرداری کو پمز منتقل کرنے کا کہا، یہ لوگ ایک دن پمز لیکر گئے دوسرے دن واپس جیل لے گئے، جب تک زرداری جیل میں ہیں ذاتی اٹینڈینٹ ساتھ رکھنے کی اجازت بھی دیں، ہمارے لوگ جیل کے باہراپنا خیمہ لگا لیں گے۔